22 جنوری، 2019، 9:16 PM

دنیا کے معمر ترین مذہبی رہنما چل بسے

دنیا کے معمر ترین مذہبی رہنما چل بسے

بھارت میں دنیا کے معمر ترین مذہبی رہنما شری شیوا کمارا چل بسے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں دنیا کے معمر ترین مذہبی رہنما شری شیوا کمارا چل بسے۔

بھارت کے ایک ہندو فرقے کے سربراہ اور دنیا کے معمر ترین شخص شیوا کمار سوامی طویل علالت کے بعد چل بسے۔ اُن کی آخری رسومات آج ادا کردی گئیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے شیوا کمار سوامی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی تعلیمی، سماجی اور معاشرتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ کرناٹک میں تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا۔

شیوا کمار سوامی کی آخری رسومات میں پورے بھارت سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ وفاقی رہنماؤں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

شیوا کمار سوامی ہندو مذہب کے ایک فرقے لنگایت کے پیروکار تھے جسے بعد ازاں ہندو مت سے علیحدہ تسلیم کرلیا گیا تھا۔ یہ فرقہ وحدانیت پر یقین رکھتا اور ذات پات سے مبرا ہے۔

شیوا کمار سوامی کو دنیا کے معمر ترین انسان 113 سالہ جاپانی شخص کے انتقال کے بعد دنیا کا معمر ترین شخص تسلیم کیا گیا تھا تاہم وہ اس اعزاز کے حصول کے دوسرے روز ہی انتقال کرگئے۔

News ID 1887505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha